اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بارش کے باوجود راہل گاندھی نے جلسے کو خطاب کیا - اسمبلی انتخابات 2023

گلبرگہ ضلع کے جیورگی تعلق میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے موسلادھار بارش کے باوجود جلسے کو خطاب کیا اور کرناٹک میں بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی۔

بارش کے باوجود راہل گاندھی نے جلسے کو خطاب کیا
بارش کے باوجود راہل گاندھی نے جلسے کو خطاب کیا

By

Published : Apr 29, 2023, 11:39 AM IST

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم بھی زور وشور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اسی درمیان کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ان دنوں میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر ریاست کرناٹک میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ راہل گاندھی نے گلبرگہ ضلع کے جیورگی تعلق کا دورہ کیا اور انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔

تعلق جیوری میں مسلسل بارش کے باوجود راہل گاندھی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مقامی باشندوں سے بی جے پی کی قیادت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے غریب لوگوں کا برا حال ہے۔ بے روزگار نوکری کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ کر نے پر مجبور ہیں۔ اس حکومت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے عام لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Voter Data Theft کرناٹک میں ایک نجی کمپنی پر ووٹرز کا ڈیٹا فروخت کرنے کا الزام، مقدمہ درج

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی پارٹی 40 فیصد کمیشن والی پارٹی ہے۔ ریاست کرناٹک میں بی جے پی پارٹی اپنے دورے حکومت میں ترقیاتی کام کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی حکومت ترقیاتی کام‌کرنے کے بجائے صرف ذات پات کی سیاست کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کرناٹک کے عوام بی جے پی کو اچھا سبق سکھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details