اس علاقے میں کثیر تعداد میں مسلمانوں کے بھی کاروبار ہیں اور کئی مسلم افراد مختلف کمپنیوں میں برسر ملازمت ہیں، لیکن قریب میں کوئی مسجد نہیں ہے۔
ماہ رمضان المبارک میں افطار اور صلاۃ تراویح کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن چونکہ یہ بہت پاش علاقہ ہے اور یہاں کمپنیوں کے دفاتر ہیں جس میں سینکڑوں ملازمین کام کرتے ہیں، انہیں اس ماہ مقدس میں عبادت کرنے میں پریشانی ہوتی ہے کیوں کہ اردگرد نہ تو کوئی مسجد ہے اور نہ ہی عبادت کے لیے کوئی مختص جگہ۔