اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں قرآنی مذاکرے کا انعقاد - ایصال ثواب

مولانا جاوید عالم قاسمی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا قرآن مجید صرف ایصال ثواب یا حصول برکت اور تراویح میں سماعت کر نے کی کتاب نہیں ۔بلکہ کتاب ہدایت ہے۔

گلبرگہ میں قرآنی مذاکرے کا انعقاد
گلبرگہ میں قرآنی مذاکرے کا انعقاد

By

Published : Apr 20, 2021, 8:42 AM IST

گلبرگہ میں تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام پہلا قرآنی مذاکرے کا انعقاد عمل میں آیا۔

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زہر اہتمام حج کمیٹی نیا محلہ میں ماہ رمضان کے موقع پر بعنوان نزول قرآن کامقصد پر پہلا قرآنی مذاکرے کا انعقاد عمل میں آیا۔

گلبرگہ میں قرآنی مذاکرے کا انعقاد

اس موقع پر مقرر خصوصی مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ، مہمان خصوصی الحاج الیاس سیٹھ باغبان سابقہ صدر چیرمین این ای کے آر ٹی سی، اور عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، حیدر علی باغبان نائب صدر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، مقبول احمد سگری سیکٹری تعمیر ملت گلبرگہ، سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست اور دیگر سماجی ملی مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا جاوید عالم قاسمی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا۔قرآن مجید صرف ایصال ثواب حصول برکت اور تراویح میں سماعت کر نے کی کتاب نہیں ۔بلکہ کتاب ہدایت ہے ۔ آج ہماری نظروں سے نزول قرآن کا مقصد اوجھل ہوچکا ہے ۔

قرآن مجید میں غور وفکر کر نے پڑھنے سمجھنے پر بار بار زور دیا گیاہے ۔اور کہا گیا ہے کہ قرآن حکمت والی کتاب ہے ۔قرآن مجید کی ہر آیت میں ایک پیغام موجود ہے ۔ قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے اور قرآن مجید کے تعلیمات پر عمل کر نے کے لئے ہر اتوار کو قرآنی مذاکرہ منعقد کیا جارہا ہے۔اس موقع پر عوام سے گزارش کی گی ہے اس طرح کے اجلاسوں میں شرکت کر کے اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details