اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نوجوان نسل کو دینی معلومات فراہم کرنا اہم مقصد' - غزوات نبیؐ کے عنوان پر کوئز مقابلہ

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ملی کونسل ومرکز سیرت کمیٹی گلبرگہ کے اہتمام نورباغ میں غزوات نبیؐ کے عنوان پر کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

گلبرگہ میں غزوات نبیؐ کے عنوان پر کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا
گلبرگہ میں غزوات نبیؐ کے عنوان پر کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا

By

Published : Nov 23, 2020, 6:54 PM IST

اس موقع پر تین ٹیموں کو چنا گیا تھا جس میں بی ٹیم نے پہلا نمبر اور اے ٹیم نے دوسرا نمبر، سی ٹیم تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔

'نوجوان نسل کو دینی معلومات فراہم کرنا اہم مقصد'

اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل ومرکزی کمیٹی کے ذمہ داران نے بتاتے کہ 'اس کوئز کو نوجوان نسل میں دینی معلومات میں اضافہ کر نے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آج کل کے نوجوان دینی مطالعہ سے دور ہیں۔ اس لئے انہیں دین کا شعور پیدا کرنے کے مقصد سے اس طرح سیرت نبیؐ انعامی مقابلہ کوئز کا انعقاد کر نا بہت ضروری ہے۔اس لئے مرکزی سیرت کمیٹی اس طرح انعامی مقابلے پروگرام کا انعقاد کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں ہر دو تین ماہ میں اس طرح دینی معلومات پر طلبہ کے اس کے پروگرام کو جاری رکھنے کی بات بتائی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details