اردو

urdu

Quiz Competition in Yaadgir یوم آزادی پر یادگیر میں کوئز مقابلے کا انعقاد

By

Published : Aug 15, 2022, 8:44 PM IST

Updated : Aug 15, 2022, 8:53 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر شہر کے ایڈن گارڈن فنکشن ہال میں ستیہ وادی ہیومن رائٹس کی جانب سے یادگیر کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے بیچ میں مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا quiz competition

16111007_inde
16111007_inde

یادگیر:ملك كی تمام ریاستوں میں 75 یوم آزادی كے موقع پر جشن منانے كا سلسلہ جاری ہے ۔ملك كی دوسری ریاستوں كی كرناٹك میں جوش و خروش كے ساتھ یوم آزادی كا جشن منانے كا سلسلہ جاری ہے ۔اسی درمیان یادگیرضلع میں واقع ایڈن گارڈنس فنكشن ہاہ میں ستیہ وادی ہیومن رائٹس کی جانب سے یادگیر کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے بیچ میں مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد كیاگیا ۔quiz competition organise in yaadgir in karnataka

یادگیر میں یوم آزادی کی تقریبات

اس موقع پر اسلامک کوئز کے جج کے طور پر شرکت کرتے ہوئے مولانا نظام الدین برکاتی خطیب امام و مسجد دروازہ یادگیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں،ان کی صلاحیتوں کو منظرعام پر لانا وقت کا اہم تقاضہ ہے کیونکہ موجودہ دور میں بچے پڑھائی کےعلاوہ کھیل کود سے کوسوں دور ہوگئے ہیں ہر روز موبائل میں ہی مصروف رہتے ہیں۔ ان بچوں کے لئے اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد بچوں میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hidden Abilities of Students طلبہ کے اندر چھپی صلاحیتوں کو ابھارنا ہی اولین مقصد

تحریری مقابلہ تقریری مقابلے ڈانس مصوری اسلامک کوئز مقابلہ گلوکاری جیسے مقابلہ جات کاانعقاد کرتے ہوئے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا ایک بہترین موقع عطا کیا گیا ہے۔ کانگریس یوتھ لیڈر نعیم افغان نے کہا کہ ستیہ وادی ہیومن رائٹس کے ریاستی صدر تجمل حسین قابل مبارکباد ہیں جو بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے دوروزہ مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ دو دنوں تک چلے اس پروگرام میں آج تقسیم اسناد کے موقع پر بچوں میں اپنے انعامات کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ یادگیر شہر کے بیس سے زائد اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔

Last Updated : Aug 15, 2022, 8:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details