ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 13 اگست کو تشدد کے واقعے نے سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس تشدد کے معاملے میں 3 مسلم نوجوان ہلاک ہوئے اور متعدد مظاہرین کے علاوہ کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایک شرپسند کی جانب سے سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ سے بھڑکے اس پورے تشدد کے معاملے میں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ 'پولیس کو فائرنگ کرنے ضرورت کیوں آن پڑی؟ اس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے کون تھے؟ اس کا پس منظر کیا ہے؟ اس تشدد کی بنیادی وجہ بننے والے نوین کا پس منظر کیا ہے؟'
اس تشدد کے متعلق پولیس نے تقریبا 200 افراد کو ہراست میں لیا ہے۔