ڈاکٹر شرن بسپا کاماریڈی نے یادگیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میری 53 ویں سالگرہ ہے اور اسی لیے میں یہاں درشن کےلیے آیا ہوں اور لوگوں سے بھی ملاقات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت ایک سماجی خدمت گزار ہمیشہ کام کرتے رہیں گے جبکہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
عوامی خدمت میری اولین ترجیح: کاماریڈی
کرناٹک کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر شرن بسپا کاماریڈی نے آج یادگیر کی این وی ایم ہوٹل کے کانفرنس ہال میں صحافیوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خاندان کا تعلق کانگریس پارٹی سے رہا ہے اور اگر کانگریس پارٹی مجھے دعوت دیتی ہے تو میں ضرور کانگریس پارٹی سے وابستہ ہوجاؤں گا‘۔ پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ’کیا آپ اپنے آپ کو یادگیر حلقہ اسمبلی کےلیے متوقع کانگریسی امیدوار کے طور پر دیکھتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت مجھے جو حکم دے گی میں ویسا کروں گا‘۔
ڈاکٹر کاماریڈی نے کورونا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر کی ترقی میری اولین ترجیح ہوگی اور میں ہمیشہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلیے کام کرتا رہوں گا۔