کرناٹک گلبرگہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد لوگوں کی کورونا سے اموات بھی سامنے آرہی ہیں۔ ہسپتال میں بیڈ اور آکسیجن کی عدد دستیابی سے عوام میں ناراضگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔
ہسپتال میں بیڈ اور آکسیجن کی عدد دستیابی سے عوام میں ناراضگی اطلاعات کے مطابق گلبرگہ کے جمیس اسپتال میں کورونا متاثرین کو بیڈ تک نہیں مل پا رہا ہے۔ اس وجہ سے کورونا متاثرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس معاملے پر کسان تنظیم کے رکن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ یہاں پر پوری طرح سے حالات کا جائزہ لے کر عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن نہ ملنے کے سبب مریضوں کی موت ہو رہی ہے لیکن حکومت عوام سے جھوٹ بول رہی ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈز دستیاب ہے۔ ضلع انتظامہ سمیت کوئی بھی رہنما کام نہیں کر رہا ہے۔ یہاں پر روزانہ کئی افراد کی موت ہو رہی ہے۔
انہوں نے حکومت سے ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے اور آکسیجن کی کمی کو پورا کر نے کا مطالبہ کیا۔