یادگیر:یادگیر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریما پنوار نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ دیہی لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا گرام پنچایت کا بنیادی فرض ہے اور تمام گرام پنچایت ترقیاتی افسران کو چاہئے کہ متحرک رہیں اور عوام کے لیے پینے کے پانی کے مسئلے کو روکنے پر توجہ دیں۔
انہوں نے ضلع پنچایت ہال میں ضلع کے تمام پی ڈی اوز کے ساتھ منعقد میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ مختلف دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والے پانی کے ٹینکوں کی دیکھ بھال باقاعدگی سے کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پائپوں میں کہیں بھی لیکیج نہ ہو اور آبی ذخائر آلودہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے ٹینکوں کی صفائی کی جائے اگر واٹر سپلائی میں مشکلات آئی یا پانی کی وجہ سے عوام کی صحت کو نقصان پہنچا تو متعلقہ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔
ہم نے دیکھا ہے کہ کئی دیہاتوں میں پائپ گٹروں نالیوں سے گزر رہے ہیں۔ اس طرح، پی ڈی او اور گرام پمچایت کے عملے کو مشورہ دیا کہ وہ بار بار ان کی جانچ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پانی آلودہ نہ ہو۔
اس وقت ضلع میں پینے کے پانی کے لیے 18 گاؤں میں پرائیویٹ ٹینکرز کرایہ کی بنیاد پر لیے جا رہے ہیں اور عوام کو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
ضلع کے ہنساگی تعلقہ کے ایک گرام پنچایت کے تحت بیلا پور ٹانڈہ اور سورپور تعلقہ کے یکتا پور گرام پنچایت کے تحت اان دو گاؤں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ ضلع میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے موثر نفاذ کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی گئیں۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت مزدوروں کی مانگ کے مطابق اجرت مسلسل فراہم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ وقت کی حد میں کام کرنے والے مزدوروں کو لازمی طور پر کام فراہم کرنے اور اجرت کی ادائیگی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ منریگا اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مزدوروں کی تصدیق اور آدھار کی بنیاد پر ادائیگی 30 جون 2023 تک کی جانی چاہیے۔