ریاست کر ناٹک شہر گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے کسان مزدور اور عوامی مخالف پالیسیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہو ایک جوائنٹ کمیٹی آف ٹریڈ یونین کی جانب سے اکھیل بھارت عوامی احتجاج کی حمایت میں سی پی آئی، سی پی آئی ایم اور ایس یوسی آئی سی، تنظیموں کی قیادت میں گلبرگہ ڈپٹی کمیشنر دفتر کے باہر یکجہتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اس دوران سماجی خدمات گزار نیلم نے کہا کہ مرکزی حکومت عوامی کی ترقی کے لئے کام کر نے کے بجائے اڈانی امبانی کی ملٹی کمپنیوں کی ترقی کے لئے ہی کام رہی ہے۔
آج ملک میں بی ایس این ایل، ریلوے، کو فروخت کیا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت کسان، مزدور، عوامی مخالف پالیسیوں کو جاری کر کے ملک کے عوام کو غلامی کی طرف لے جارہی ہے۔ اس لئے اس طرح کے پالیسیوں کو واپس لینے کے لئے مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر سی پی ایم پارٹی کے رکن محمود مخدوم نے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مزدور، عوام کی ترقی کے لئے کام کرنے کے بجائے عوامی مخالف پالیسیوں کو جاری کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ اس لئے آج مختلف تنظیموں کی جانب سے مرکزی حکومت کے عوامی مخالف پالیسیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: یادگیر: مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج