دراصل رانی بنور اسمبلی حلقہ سے آر شنکر یہاں کے رکن اسمبلی تھے۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ان کو سپریم کورٹ نے نااہل رکن اسمبلی قرار دیا ہے۔
اس لیے یہاں پر دوبارہ بائی الیکشن ہونے والے ہے۔ لیکن یہاں اس مرتبہ آر شنگر انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔ بی جے پی پار ٹی نے ارون کمار پوجار کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسی وجہ سے بی جے پی پار ٹی کے ضلع صدر شو کمار سجن کے سامنے بسوراج کے فالوارز نے ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے بی جے پی آفیس میں احتجاج کیا۔