اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد مسمار کرنے والوں کو کلین چٹ دیے جانے پر احتجاج - بی جے پی حکومت اپنی ہی من مانی دکھا رہی ہے

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بابری مسجد مسمار کرنے والوں کو کلین چٹ دیے جانے پر احتجاج کیا گیا۔

protest over clean chit to babri mosque demolitioners in gulbarga karnataka
بابری مسجد مسمار کرنے والوں کو کلین چٹ دیے جانے پر احتجاج

By

Published : Oct 2, 2020, 9:33 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں یہاں کے مسلم چوک پر ایس ڈی پی آئی کے جانب سے بابری مسجد انہدام کارروائی میں ملوث افراد کو سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ کی جانب سے باعزت بری کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

بابری مسجد مسمار کرنے والوں کو کلین چٹ دیے جانے پر احتجاج

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ یہ فیصلے دستور ہند کے خلاف دیا گیا ہے۔ بابری مسجد شہید کے کئی ثبوت رہنے کے باوجود بھی بی جے پی حکومت اپنی ہی من مانی دکھا رہی ہے۔

قانون اور ثبوت کے تحت اسپیشل کورٹ میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ فیصلہ کرکے عالمی سطح پر بھارت کی شبیہ بگاڑنے کا کام کیا گیا ہے۔ عدالت کے سامنے مجرم امیر ہو یا غیریب لیکن اس کو ایک ہی نظر سے دیکھنا چاہیے تھا۔ لیکن یہ بی جے پی کا فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ گنہگاروں کو بچانے کا فیصلہ ہے۔ اس فیصلہ سے انصاف کا قتل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details