اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Gulbarga on Hijab Issue: حجاب معاملہ، اڈپی اور کنداپور کی مسلم طالبات کی حمایت میں گلبرگہ میں احتجاج

کانگریس کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ MLA Kaneez Fatima کی قیادت میں سینکڑوں خواتین اور کالج کی طالبات نے مل کر ریلی Women and College Students rallied Together نکالی۔ یہاں کے ضلع کمشنر آفس کے سامنے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

حجاب معاملہ، اڈپی اور کنداپور کی مسلم طالبات کی حمایت میں گلبرگہ میں احتجاج
حجاب معاملہ، اڈپی اور کنداپور کی مسلم طالبات کی حمایت میں گلبرگہ میں احتجاج

By

Published : Feb 7, 2022, 9:03 PM IST

کرناٹک میں حجاب کے نام پر ایک طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش Attempt to Target a Community in The Name of Hijab کی جارہی ہے۔اڈپی منگلور کے بعد کنداپور کے سرکاری کالج میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر آنے سے روکنے کے واقعات Incidents of Preventing Muslim Students from Wearing Hijab in College پیش آئے۔

حجاب معاملہ، اڈپی اور کنداپور کی مسلم طالبات کی حمایت میں گلبرگہ میں احتجاج

اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے گلبرگہ شہر میں کانگریس کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی قیادت میں سینکڑوں خواتین اور کالج کی طالبات نے مل کر ریلی نکالی۔ یہاں کے ضلع کمشنر آفس کے سامنے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا حجاب کے نام ‌پر سرکاری کالجوں میں مسلم طالبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس معاملے کو قومی مسئلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:HD Kumaraswamy on Hijab Ban:'حجاب پر پابندی عائد کرنے سے لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مزید مسائل پیدا ہوں گے'

حجاب مسلم خواتین کی زینت ہے۔کئی سالوں سے اسکول کالج میں مسلم طالبات برقعہ حجاب پہن کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔لیکن حجاب کے نام سے مسلم لڑکیوں کو کالج آنے سے روکنا غلط ہے۔

ملک میں بی جے پی حکومت صرف مسلم طبقے کے ساتھ نفرت کی سیاست کرتی آرہی ہے۔اسکول کالج میں بھی طالبات کو پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے طلبہ نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پیش آنے والے واقعات کے خلاف فوری کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو یاداشت پیش کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details