کرناٹک کے گلبرگہ میں وشوا ہندوپرشد، بجرنگ دل اور بی جے پی کے رہنما وکارکنان نے شیموگہ میں ہوئے بجرنگ دل کے رکن ہرشا کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے جگت سرکل پر ریلی نکالتے ہوئے احتجاج کیا۔ Protest in Gulbarga against Alleged Murder of Bajrang Dal Member
Protest in Gulbarga: بجرنگ دل رکن کے مبینہ قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج - وشوا ہندو پریشد نے گلبرگہ میں احتجاج کیا
وشوا ہندوپرشد، بجرنگ دل اور بی جے پی کے رہنما وکارکنان نے شیموگہ میں ہوئے بجرنگ دل کے رکن ہرشا کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ Alleged Murder of Bajrang Dal Member in Gulbarga
بجرنگ دل رکن کے مبینہ قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج
اس موقع پر بی جے پی کے رہنما چندو پاٹل نے کہا شیموگہ میں 26 سالہ بجرنگ دل رکن ہرشا کا اتوار کی رات میں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مگر ان ملزمین کے پیچھے اور کون لوگ شامل ہیں اس کی جانچ کر نے کے لئے خصوصی پولیس انکوائری ٹیم تشکیل دینے اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران انھوں نے نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں:Bajrang Dal Activist Murdered: بجرنگ دل کارکن قتل کیس میں تین گرفتار