کرناٹک کے ضلع بیدر میں دلت تنظیموں کی جانب سے امبیڈکر کی توہین کرنے کے واقعہ کے خلاف امبیڈکر سرکل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اس احتجاجی ریلی میں رائچور ضلع جج ملکارجن گوڈا کو برطرف کرتے ہوئے انھیں سزا دینے کا مطالبہ Demand for Dismissal of District Judge Malikarjun Gowda and Punish him کیا گیا۔
بیدرمیں دلت تنظیموں اور ایم آئی ایم کا احتجاج اس موقع پر ضلع کنوینر دلت سنگھرش سمیتی بیدر ارون پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رائچور میں ہوئے واقعہ کی اعلیٰ تحقیقات کرائی جائے۔امبیڈکر کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ Legal Action Should be Taken Against Those Who Insulted Ambedkar
انہوں نے کہا کہ ایک قانون جاننے والا آدمی امبیڈکر کی تصویر کے ساتھ اس طرح کا رویہ اپناتا ہے جوانتہائی افسوس کی بات ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلی بسوراج بومائی کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں رائچور کے جج کو برخاست کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی۔
دوسری جانب کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیدر کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں محبان مجلس نے شرکت کی۔ یہ ریلی دفتر مجلس سے امبیڈکر چوک سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے توسط سے ایک یاداشت وزیر اعظم کے نام پیش کی گئی۔ جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Ahmedabad Women Protest over Hijab Row: حجاب پابندی معاملے پر احمدآباد کی مسلم خواتین سڑکوں پر
اس موقع پر مرزا فہیم بیگ خازن مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چند شرپسند لوگ اور برسر اقتدار سیاسی جماعت کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی پر حملے کی سخت مذمت کی اور پکڑے گئے مجرمین پر یو اے پی اے قانون لگانے کا مطالبہ کیا۔