ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں پٹھان فلم کے ریلیز کے دوران یہاں کے شٹی سینما گھر کے سامنے ہندو شدت پسند تنظیم ہند جاگرتی سینا تنظیم کے جانب پٹھان فلم کی مخالفت کی گئی۔ اس دوران سینما گھروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ہند جاگرتی سینا کے صدر لکشمی کانت نے کہا کہ پٹھان فلم ہندو مذہب کے خلاف ہے۔ اس فلم میں ہند دھرم کے بھگوا رنگ کو بے شرم رنگ کا نام دیا گیا ہے۔
بھگوا رنگ ہند مذہب کی پہچان ہے۔ اس کیسری رنگ کی توہین کی گئی۔ پٹھان فلم ہند مذہب کے خلاف ہے۔ شارخ خان ایک بڑے اداکار ہونے باوجود انہوں ہندو مذہب کا دل ناراض کیا ہے۔ اس لیے آج یہاں کے سینما گھر کے سامنے ہندو تنظیموں نے اس فلم کی مخالفت کرتے ہوئے یہاں کے سینما گھروں پر پتھراؤ کیا اور سینما گھر کے اندر داخل ہوکر نقصان پہنچانے والے افراد کو پولس نے گرفتار بھی کیا ہے۔