اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگولی رینا کے مجسمہ کو نصب کرنے سے روکے جانے پر احتجاج

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سر کنکا یوا سینا نامی تنظیم کی جانب سے سنگولی راینا کے مجسمہ کو نصب کرنے سے روکے جانے پر احتجاج کیا گیا۔

Protest against stopping installation of statue of Sangoli Reena
سنگولی رینا کے مجسمہ کو نصب کرنے سے روکے جانے پر احتجاج

By

Published : Aug 19, 2020, 10:59 PM IST

اس موقع پر تنظیم کے صدر پر کاش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آزادی کے دن یعنی 15 اگست کے روز بلگاوی ضلع کے تحت آنے والا پیرن واڑی دیہات میں کیتور دور کرانتی ویر (مجاہد آزادی) سنگولی رینا کے مجسمہ کو نصب کیا گیا تھا لیکن بلگاوی کے ضلع افسران نے ان کے مجسمے کو نصب نہیں کرنے دیا۔

سنگولی رینا کے مجسمہ کو نصب کرنے سے روکے جانے پر احتجاج

انہوں نے کہا کہ سنگولی رینا نے انگریزوں کی غلامی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ اس طرح کی عظیم شخصیت کے مجسمہ کو نصب نہیں کرنے دیے جانے کا کیا مطلب ہے؟

انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر ہمارے مجاہد آزادی کے مجسمے کو نصب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ان کی تنظیم تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details