اس موقع پر مختلف عوامی تنظیموں سے وابسطہ کارکنان نے مرکزی و ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈپٹی کمشنر یادگیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک یادداشت پیش کی، جس میں عوام مخالف پالیسیوں کو ردکرنے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر رادھیکا آشا ورکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعلیٰ 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن آج ملک کی بیٹیاں اپنے مسائل کو لے کر سڑکوں پر نکل آئی ہیں جب کہ مرکزی و ریاستی حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے میں غیر سنجیدہ اور ناکام ہیں۔
یادگیر: '' آنگن واڑی میں بچوں کو پیسے کے بجائے اجناس دیا جائے'' - 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ'
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سینٹرل آف انڈین ٹریڈ یونین، آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکرس اور دیگر تنظیموں نے مشترکہ طور پر مرکزی و ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ریلی نکال کر احتجاج کیا۔
آنگن واڑی
یادگیر: بچوں سے متعلق تفصیلی سروے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی میں بچوں کی نشوونما کے لیے جو اجناس دیئے جاتے ہیں اس سے بچوں کی صحت میں بہتری آتی ہے جب کہ اگر اناج کے بدلے والدین کو پیسے دیے جائیں گے تو والدین ان پیسوں کو بچوں پر خرچ نہیں کریں گے جس کا اثر بچوں کی صحت پر پڑھ سکتا ہے۔