اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: پٹرول ۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج - prices of petrol and diesel in bidar

کانگریس پارٹی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ریاستی و مرکزی حکومتوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

بیدر: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج
بیدر: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 15, 2021, 10:18 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان میں کانگریس پارٹی اور یوتھ کانگریس کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج شہر کے نورنگ پیٹرول پمپ کے سامنے کیا گیا۔

اس موقع پر تعلقہ کانگریس صدر نیل کنٹھ نے کہا کہ 'سارے ملک میں کورونا بیماری کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے اور لاک ڈاؤن کے سبب معاشی تباہی بڑھتی جا رہی ہے۔' لوگوں کو روزگار کی فکر ہے ساتھ ہی صحت کو لے کر بھی عوام میں کافی خوف کا ماحول ہے۔'

نیل کنٹھ نے مزید کہا کہ 'ایسے ماحول میں بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی من مانی کرتے ہوئے غریب و پریشان حال عوام کو پریشان کرنے کا کام کر رہی ہے۔'

تعلقہ کانگریس صدر نیل کنٹھ نے کہا کہ 'ڈیزل اور پٹرول کی دن بدن بڑھتی قیمتیں اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ 'مرکزی و ریاستی حکومت کو عوام کی پریشانی بیروزگاری اور کورونا وبا سے کوئی مطلب نہیں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details