کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ہومن انڈیا مومنٹ خواتین تنظیم گلبرگہ کی جانب سے گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئی نو سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملہ میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر ہومن انڈیا موومنٹ ضلع گلبرگہ کی سکریٹری سعدیہ سعیدہ نے کہا کہ 'گزشتہ دنوں دہلی میں ایک نو سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ مندر کے پجاری اور اس کے چار ساتھیوں نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔