ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین تنظیم کے صدر سوم شیکھر نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت سرکاری محکمہ جات ریلوے، بجلی، بی ایس این ایل کے علاوہ دیگر محکمہ جات کو نجکاری کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے لیے ملک میں عوامی سہولیات کے خاطر ملک کے کسانوں نے اپنی زمین حکومت کو دی ہے مگر موجودہ مرکزی حکومت کسانوں کی اس قربانی کو نیلام کرنا چاہتی ہے۔
سرکاری محکمہ جات عوامی شعبہ اور سرکاری اداروں کو نجکاری کارپوریٹ کمپنیوں کو فروخت کرنے کا جو حکومت منصوبہ بنا رہی ہے یہ عوام کے حق میں بہتر نہیں ہے۔