یاد گیر: ملک کی دسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی منی پور میں جاری تشدد اور خواتین کے برہنہ پرید کے واقعے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے ضلع یادگیر سمیت مختلف اضلاع میں سماجی تمظیموں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ یادگیر ضلع میں جماعت اسلامی ہند، یس ائی او، جی ائی اور ہیومنٹر مکین ریلیف سوسائٹی کے اشتراک سے منی پور میں جاری تشدد اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس موقعے پر یاد گیر ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر یاد گیر ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔
مظاہرین کے میمورنڈم میں بتایا گیا کہ منی پور میں خواتین کو برہنہ کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان خواتین کو جس ذلت، درد اور ذہنی صدمے کا سامنا کرنا پڑا، اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ سب سے تشویشناک پیش رفت یہ ہے کہ منی پور میں ہوئے اس دردناک واقعہ کے تین ماہ گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔