اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی اور امت شاہ ملک کے سیکولر ازم کو ختم کرنا چاہتے ہیں' - شہریت ترمیمی قانون

مقامی لوگوں نے کہا کہ ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ریاست میں دفعہ 144نافذ کر کے مسلمانوں کے آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

'مودی اور امت شاہ ملک کے سیکولر ازم کو ختم کرنا چاہتے ہیں'
'مودی اور امت شاہ ملک کے سیکولر ازم کو ختم کرنا چاہتے ہیں'

By

Published : Dec 20, 2019, 12:02 AM IST

ریاست کرناٹک میں دفعہ 144نافذ کرنے کے باوجود گلبرگہ اور ہبلی شہر میں سیکولر پارٹیوں اور مسلم تنظیموں کی جانب سے سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

'مودی اور امت شاہ ملک کے سیکولر ازم کو ختم کرنا چاہتے ہیں'

اس موقع پر گلبرگہ اور ہبلی شہر میں مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیکر گرفتار کرلیا ہے۔
اس موقع مقامی لوگوں نے کہا کہ ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ریاست میں دفعہ 144نافذ کر کے مسلمانوں کے آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا دستور تمام مذاہب کو برابری کا حق دیتا ہے، وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ اس ملک کے سیکولر ازم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

آج ریاست کرناٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے باوجود کئی ہند۔مسلم رہنماوں نے متحد ہوکر شہریت ترمیمی قانون کی خلاف ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر گلبرگہ اور ہبلی شہر میں سیکولر زم کاپیغام دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details