احتجاجی دھرنے میں شامل لیق حسن بادل سرپرست اعلی دستور بچاؤ کمیٹی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دستور بچاؤ کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا مسلسل تین دن تک جاری رہے گا۔
یادگیر میں سی اے اے کے خلاف تین روزہ احتجاجی دھرنا - دستور بچاؤ کمیٹی یادگیر کا سہ روزہ احتجاجی دھرنا
ریاست کرناٹک میں ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر منی ودھان سودھا میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا۔
یادگیر میں سی اے اے کے خلاف تین روزہ احتجاجی دھرنا
انہوں نے کہا کہ اس دھرنے میں بلالحاظ مذہب و ملت مرداورخواتین شرکت کر رہے ہیں۔
کانگریس یوتھ سیکرٹری عرفان نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے کے ذریعہ اپنی خامیوں کو چھاتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے واپس لئے جانے تک مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:47 AM IST