جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن مولانا یوسف کنہی نے کہا کہ سی اے اے اور این پی آر کے خلاف کی جارہی تحریک صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے بلکہ تمام بھارتی عوام کے لیے ہے۔یہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک اس متنازعہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا۔
وہیں اس احتجاج میں شامل سابق آئی اے ایس افسر ضمیر پاشا نے کہا کہ اس قانون میں تقریق کی گئی ہے جو بھارت کے آئین کے خلاف ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہی یہ تحریک مسلمانوں کی نہیں بلکہ ملک ہند کے دستور کو بچانے کی ہے۔
بنگلور : سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگور کے شیواجی نگر کی چاندنی چوک پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
سی اے اے کے خلاف احتجاج
فیض احمد فیض کی مشہور نظم 'ہم دیکھینں گے' کے اردو اور کنڑا کے ورد اور قومی ترانہ کے ساتھ اس احتجاج کا اختتام ہوا۔.
Last Updated : Feb 17, 2020, 9:16 PM IST