اس موقع پر علماء کرام و دانشوران نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ملک کی جنگ آزادی میں انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہمارے آبا و اجداد نے اپنی جان کی قربانی دی اور آج جب فسطائی طاقتیں سر اٹھاکر ہمارے آئین کو بدلنے کوشش کر رہی ہیں، ہم اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے حاضر ہیں۔'
بنگلور: سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج - کرناٹک نیوز
ریاست کرناٹک میں جمیعت علماء شاخ بنگلور کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خون کا عطیہ دینے کے ذریعے انوکھا احتجاج کیا گیا، جس میں تقریباً دو ہزار لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔
![بنگلور: سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5609276-927-5609276-1578286980781.jpg)
سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج
سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج، دیکھیں ویڈیو
اس موقع پر علماء کرام نے بتایا کہ خون کا کوئی مذہب نہیں ہوتا مگر مرکزی حکومت کے بنایا گیا قانون ضرور مذہب کی بنیاد پر ہے جو ہم ہرگز قبول نہیں کرینگے۔