اس موقع سابقہ ریاستی وزیر عبدالحیکم ہینڈسگری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بی جے پی حکومت اپنی ترقیاتی کاموں میں نا کام ثابت ہو ئی ہے اس لئے اپنی نا کامیوں کو چھپانے کے لئے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے مسئلے میں عوام کو پھنسا کر گمراہ کر رہی ہے۔
ہبلی: سی اے اے کے خلاف اپواس ستیہ گرہ کیا گیا - این پی آر
ریاست کرناٹک کے ہبلی شہر کے پوسٹ سرکل میں علمائے کرام اور دیگر سیاسی سماجی اور دیگر مذاہبی رہنماء کے جانب سے شہریت ترمیم قانون کے خلاف اپواس ستیہ گرہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے یہاں پر ہندو، مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگ بھائی چارگی سے زند گی گزار رہے ہیں لیکن ملک میں بی جے پی حکومت مذہب کی سیاست کر کے ہند اور مسلمان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوان بے روز گار ہیں، ملک کی جے ڈی پی سست رفتاری کا شکار ہے تاہم اس ملک کے وزیراعظم نے ملک کے تر قیاتی کام کرنے کے بجائے سی اے اے اور این آر سی جاری کر کے عوام کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس ملک میں بار بار مسلمانوں کو ہی نشانہ بنا کر ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیاجا رہا ہے۔