یہ احتجاج سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف گیا، جس میں شہر بیدر کی خواتین متحد ہوکر اس احتجاج میں شرکت کی۔
اس موقع پر اس اجلاس میں شریک خواتین نے علاقائی زبان کنڑا، انگریزی اور اردو زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کے جمع ہونے کا مقصد مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے قانون سی اے اے کے ہم خلاف ہیں۔
اس موقع پر اس اجلاس میں شامل خواتین نے سی اے اے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مشترکہ تہذیب کا نام ہے۔