گلبرگہ شہر میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے احتجاج کرتے ہوئے ’راج گرہ‘ پر حملہ اور شرجیل عثمانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
راج گرہ پر حملہ اور شرجیل عثمانی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ضلع سکریٹری سیلم احمد چیتاپوری نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے ناکامیوں کو چھوپا نے کے لیے نفرت کی سیات کرنے پر آمادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ ملک میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر نے والو کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ بے گناہ افراد شرجیل عثمانی، ڈاکٹر کفیل خان، یوگیندر یادو جیسے کئی بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
سیلم احمد چیتاپوری نے کہا کہ مرکز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ضروری اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی مشکل تر ہوگئی ہے۔