یادگیر:ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے قومی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ وقت کی متعدد جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ ہے اور لوگوں نے ان جائیدادوں کو اپنے نام کرا لیا ہے۔ انہوں نے وقف املاک کو قبضے سے آزاد کرانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ یادگیر ضلع کے نئے وقف آفیسر سید عامر سے اپیل کی کہ جہاں جہاں وقف کے لیے رقم منظور ہوئی ہے ان اداروں کا دورہ کریں اور جائز اور مستحق اداروں کو ہی گرانٹ منظور کریں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیسے لینے کی بات کر رہے ہیں، یہ سراسر جھوٹ ہے۔ میں یا پھر میری کمیٹی کا کوئی فرد وقف کے معاملات میں کسی سے ایک روپیہ تک نہیں لیا۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ وقف کی زمینوں کو جو لوگ فروخت کر رہے ہیں یا پھر اس پر دوسرے قابض ہیں۔ ان کے خلاف وقف بورڈ کارروائی کرے کیونکہ وقف املاک کسی کی ملکیت نہیں ہوسکتی۔