مرحوم عزیز سیٹھ میسور کے نرسمہہ راجا اسمبلی حلقہ سے لگاتار 6 مرتبہ ایم ایل اے رہے اور ریاست کی کابینہ میں کئی بار وزارت کی ذمہ داری نبھائی۔
عزیز سیٹھ کو بابائے اوقاف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ملک کے آزاد ہونے کے بعد حالانکہ وقف بورڈ کا قیام ہو چکا تھا، لیکن ریاست کرناٹک کی تمامی اوقافی جائیداد محکمہ مزرائی میں ہوا کرتی تھیں۔
تب عزیز سیٹھ ہی تھے، جنہوں نے ریاست کی اوقافی جائیدادوں کو کرناٹک وقف بورڈ کے ماتحت لے آئے۔