یادگیر: اردو کے مشہور شعرا کی یاد میں پروگرام
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر کی جانب سے دفتر انجمن میں 'یاد رفتگاں' کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت رفیق سوداگر صدر انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر نے کی۔
اردو کے مشہور شعراء کے لے جلسہ یاد رفتگاں کا اہتمام
اس موقع پر بلدیہ یادگیر کے سابق چیئرمین عزیز احمد شہینہ ، سینئر صحافی اقبال راہی، نوجوان شاعر مسرور نظامی، عیدگاہ کمیٹی کے صدر منصور احمد افغان ، مسجد آثار شریف کے صدر عبدالسلیم سگری ، صابر پریوارگیس ایجنسی، صبا کالج کے چیئرمین جانثار کوثر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
عزیز احمد شہینہ سابقہ چیئرمین نے صابر فخرالدین، فضل افضل، جیلانی شاہد کو شہر کی ایک معتبر اور اصول پسند ادبی شخصیت قرار دیا ۔
پروگرام کا آغاز مولانا نواز خان نظامی کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ مبین احمد زخم نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ اس پروگرام کی نظامت ساجد حیات نے چلائی، پروگرام کے آخر میں مولانا نواز خان نظامی نے دعائے مغفرت فرماتے ہوئے مرحوم شعراء کے حق میں دعا فرمائی۔پروگرام کے اختتام پر انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ترقی اردو شاعری کی جانب سے آج کا یہ جلسہ یاد رفتگاں فضل افضل، صابر فخرالدین، اعظم اثر، جیلانی شاہد جیسے استاد شعراء کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔