بنگلورو: چندریان تھری کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارت نے اپنی خلائی صلاحیت کا لوہا دنیا کے سامنے منوایا۔ مشن کا اصل امتحان لینڈنگ کے آخری مرحلے سے شروع ہوا۔ لینڈنگ سے 20 منٹ پہلے، اسرو نے آٹومیٹک لینڈنگ سیکوئنس (ALS) شروع کیا۔ اس نے وکرم ایل ایم کو چارج سنبھالنے اور اپنے آن بورڈ کمپیوٹرز اور منطق کا استعمال کرتے ہوئے ایک سازگار جگہ کی نشاندہی کرنے اور چاند کی سطح پر نرم لینڈنگ کرنے کے قابل بنایا۔
اس سلسلے میں پروفیسر گیتابھوشن نے بتایا کہ چندریان یا قمری مشن کی کامیابی یقیناً تاریخی ہے، جس کا کریڈٹ چندریان 3 مشن کے تمام سائنسدان و ٹیم ممبرز کو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشن کی کامیابی کے لیے آخری 15 سے 20 منٹ انتہائی اہم تھے جب چندریان 3 کا وکرم لینڈر لینڈنگ کے لیے نیچے اترا۔ پورے ملک اور دنیا بھر کے ہندوستانیوں سے چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کے لیے دعا کی تھی۔