اردو

urdu

بنگلورو: بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حافظ سید زبیر احمد عمری نے کہا کہ' ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل میں حصول تعلیم کا مقصد اخلاقیات کا فروغ ہو۔

By

Published : Sep 20, 2021, 8:35 PM IST

Published : Sep 20, 2021, 8:35 PM IST

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم

شہر بنگلورو کے دارالسلام میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے تحت منعقدہ اجلاس میں اسلامک کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کل 55 طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس و ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مرکزی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر سید تنویر احمد نے بتایا کہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے ایسے کورسز تشکیل دیئے گئے ہیں جن سے بچوں میں اخلاقیات کو سیکھنے و احساس ذمہ داری پیدا کی جاتی ہے۔

ویڈیو


اس موقع پر حافظ سید زبیر احمد عمری نے کہا کہ' ہم انسانوں نے ہواؤں میں پرندوں کی طرح اڑنا سیکھ لیا، پانی میں مچھلی کی طرح تیرنا بھی سیکھ لیا، لیکن افسوس دنیا میں انسانوں کی طرح رہنا نہیں سیکھا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل میں حصول تعلیم کا مقصد اخلاقیات کا فروغ ہو نہ کہ صرف معاش کی فکر ہو۔


یاد رہے کہ اسلامک ایجوکیشن بورڈ دارالحکومت دہلی میں قائم شدہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو مدارس و تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details