بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے تمام تر ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان الزام تراشی کابھی سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان ضلع بیدر میں کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے یوئے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کے لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تبقید کی ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے مسائل کے سوائے کچھ بھی نہیں دیاہے اور ان سے کسی چیز کی امید بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔
بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں معقدہ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈر کرناٹک اسمبلی انتخابات عوام کے مسائل پر بات چیت کرنے کے بجائےصرف ادھر ادھر کی بات کرتے ہیں۔ وہ لوگ عوام کے مسائل پر بات چیت کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ ہی تمام مسائل پیدا کئے گئے ہیں۔