یادگیر:حیوانات کے ریاستی وزیر و یادگیر ضلع انچارج پربھو چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے پیش نظر اس پروگرام کو بے مثال کامیاب بنانے اور ضلع کی شان میں اضافہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وہ یادگیر ضلع کے ہنسگی تعلقہ کے کوڈیکل گاؤں میں وزیر اعظم کی آمد کے سلسلے میں ضلع پنچایت ہال میں افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہاکہ پروگرام بامعنی اور بے مثال کامیابی کا حامل ہونا چاہیے۔
عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں، لوگوں کو لانے اور واپس بھیجنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا مناسب نظام فراہم کیا جائے، وزیر اعظم اس دن 12 بجے تقریب کے مقام پر پہنچیں گے۔ عوام ان کے پہنچنے سے پہلے پہنچ جائیں۔ چونکہ یہ وزیر اعظم کی تقریب ہے، اس لیے زیادہ سیکیورٹی اور چیکنگ ہوگی،وزیر نے عوام کے لیے دوپہر کے کھانے کے انتظام کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے مقامات اور ان کی آمد اور روانگی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور تمام قسم کی تیاریاں تیز رفتاری سے کی جائیں،اور ضلع پولیس کو اسپیشل پروٹیکشن اسکواڈ (ایس پی جی) کے ساتھ حفاظتی کا مشورہ دیا۔
ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم 19 جنوری کو نارائن پور کی نہر کی توسیع، بحالی اور تزئین و آرائش کے 4699 کروڑ کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔اس کے مطابق جل جیون مشن پروجیکٹ کے تحت ضلع کے 713 گاؤں کو پانی کی فراہمی ہوگی
وزیر نے کہا کہ سورت ، چنئی قومی شاہراہ کا کام ایک کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا۔