مفت طبی کیمپ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پریسیڈنسی فاؤنڈیشن کے سکریٹری سہیل احمد نے کہا کہ اس طبی کیمپ میں شہر کے بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کی جانچ کے علاوہ دوائیاں و مفت علاج بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر سہیل احمد نے بنگلورو کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ہیلتھ کیمپ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پریسیڈنسی فاؤنڈیشن شہر کا قدیم ادارہ ہے جو کہ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔