بیدر :ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضامن میں ضلع بیدر میں انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ 27 جولائی کو شام 9:00 بجے (109) حجاج کرام اور 28 جولائی کو علی الصبح 6:00 بجے (150) حاجیوں کے قافلے شمس آباد ایئر پورٹ لوٹ آئیں گے۔
واضح رہے کے 7 جون اور 9 جون کو جانے والے (2) اور 24 حاجی تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی بیدر پہنچ گئے ہیں۔ ماباقی تقریباً (18) حجاج اکرام مزید چار پانچ دن میں پہنچیں گے تو ان کے استقبال کیلئے انجمن خادم الحجاج کے ذمہ دار دونوں فلائٹس کے حاجیوں سے وہ لوگ اپنے اپنے رشتہ داروں کی جانب سے لائی ہوئی سواریوں کے ذریعہ بیدر آئیں گے۔