گلبرگہ ضلع کے بی سی ایم آفیسر رمیش سنگا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر بہت خطرناک ثابت ہورہی ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ایسے میں اس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کورونا ٹیکہ کاری کے لیے اپیل کی کہ سبھی کو کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہیئے، تاکہ کورونا وائرس سے حفاظت ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محفوظ ٹیکہ ہے اور اس کا کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہے۔ تھوڑا بہت بخار ہو سکتا ہے۔ ایسے میں ٹیکہ ضرور لگوائیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں:
رمیش سنگا نے کہا کہ ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ گلبرگہ ضلع انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنی خدمات کو انجام دیتا آرہا ہے۔ جس کے لئے عوام کو بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔