یادگیر:ریاست کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے افزائشی مویشیان و یادگیر ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان نے یادگیر میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ زراعت، تعلیم، آبپاشی، دیہی ترقی، تعمیرات عامہ، محکمہ سماجی بہبود سمیت کئی اسکیموں کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے سینکڑوں پروگراموں کے ذریعے سہولیات فراہم کرتے ہوئے ملک اور ریاست کی ترقی پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سرکاری اسکیمات کے حوالے سے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیموں جیسے شرم شکتی، یووا شکتی، کسان سمان یوجنا، حقوق کی تقسیم، بھاگیہ لکشمی ، وغیرہ کے تحت براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کو رقم جاری کی گئی ہے۔
ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مویشیوں کے لیے سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ ویٹرنری ہسپتال ہر گاؤں میں نہیں ہوتا اس کے لیے کسانوں کو اپنے جانوروں کو لے کر ویٹرنری ہسپتال جانے کے لیے جو تکلیفیں پیش آتی تھی اس کو دور کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے موبائل ایمبولینس کا انتظام کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جانوروں کا وقت پر علاج کیا جاسکے اور انہیں کسی بھی بیماری سے ہلاک ہونے سے بچایا جا سکے۔