پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملکی، ریاستی اور ضلعی سطح پر کورونا سے مرنے والے افراد کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
یادگیر ضلع سطح پر ہم نے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کی نگرانی اور اجازت پر ضلع کے مختلف تعلقہ جات اور دیہاتوں میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات انجام دی ہے۔
محمد مختار نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں کسی کی بھی موت پر لوگ خوفزدہ ہیں۔ کورونا کے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے بچے ماں باپ کی آخری رسومات انجام دینے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔ رشتے دار بھی قریب نہیں آرہے ہیں۔