کہتے ہیں کہ گرحوصلے بلند ہوں تو انسان ہر مشکلات سے ٹکرا کر آگے کی راہ ڈھونڈ نکالتا ہے، ایسا ہی کچھ معاملہ اقراء بانو کا بھی ہے۔ جنہوں نے گھر کی مالی حالت بہترنہ ہونے کے باوجود مسلسل شوق ولگن سے پری - یونیورسٹی امتحانات یعنی ( 11-12) میں ریاست بھر میں 14 واں مقام حاصل کیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے تعلق رکھنے والی اقرا بانو معاشی مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری اور مسلسل کوشش کرتی رہیں اور بالآخر اقرا بانو نے ریاستی سطح پر پری-یونیورسٹی امتحانات میں 14 واں مقام حاصل کیا۔