کرناٹک میں کورونا کے معاملوں میں اضافے کے سبب ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، جس کی وجہ سے غریبوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
lockdown effect: غریبوں کو فاقہ کشی کا سامنا
کرناٹک میں لاک ڈاؤن lockdown in karnataka کے سبب متعدد کاروبار مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے غریب بے سہاروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے ڈورنلی کیمپ کے میدان میں مقیم لوگوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو وقت کی روٹی جٹانا مشکل ہوگیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی گاڑیوں میں مختلف بھگوانوں کی مورتیاں لگا کر غیر مسلم لوگوں کو درشن کرواتے ہیں اور ان سے ملے پیسوں سے اپنی زندگی گزر بسر کرتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گنگا رام نام کے ایک شخص نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کاروبار مکمل طور پر بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو دو وقت کی روٹی جٹا پانا مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں حکومت ان کی مدد کرے تاکہ اشیائے ضروریہ مہیا ہو سکے۔