اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور تشدد: پولیس نے بروقت شکایت کیوں درج نہیں کی؟ - politics over dj halli violence

گزشتہ روز پیش آئے اس تشدد میں پولیس اسٹیشن کے پاس جمع مظاہرین میں سے 3 افراد پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوئے اور کئی مظاہرین کے علاوہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

image
image

By

Published : Aug 13, 2020, 12:27 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ڈی جے ہلی میں پیش آئے تشدد کے واقعات کو لے کر کانگریس قیادت نے پولیس پر لاپروائی اور بروقت کارروائی نہ کرنے کو وجہ بتایا ہے جس کے لیے بی جے پی کانگریس کو اقلیت نواز ٹھہرا رہی ہے۔

پولیس فائرنگ میں ہلاک شدہ افراد کی تدفین بدھ کے روز عمل میں آئی جس میں کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے شرکت کی جس کے لیے بی جے پی نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بنگلور شہر میں اب حالات پر امن ہیں اور اس معاملے میں حکومت کرناٹک نے مجسٹریٹ جانچ کے آرڈرز جاری کیے ہیں اور حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ موقع واردات پر ہوئے نقصانات کی بھرپائی حادثے میں ملوث عناصر سے کی جائے گی۔

تشدد کے اس پورے معاملے میں ایک بڑا سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ جب ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن میں لوگ توہین رسالت کے متعلق فیس بک پوسٹ کی شکایت درج کروانے آئے تب پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے اور شرپسند ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیوں نہیں کیا اور تاخیر کی وجہ کیا رہی؟ کیا پولیس پر رکن اسمبلی شری نیواس مورتی کا دباؤ تھا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details