شہید سیف الدین کی تین بیٹیوں کو 50۔50 ہزار روپے کی امداد بیدر: گزشتہ روز جے پور۔ ممبئی ایکسپریس میں آر پی ایف کانسٹیبیل کی فائرنگ میں تین مسلمان مسافروں اور ایک ایک افسر کی موت کو لے کر عام لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔اس واقعے میں تین مسلمانوں کی موت ہوگئی تھی جن میں سید سیف الدین بھی شامل تھے۔
شہید سید سیف الدین رہاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے مضافات میں واقع دیبات حمیلہ پور کے رہنے والے تھے۔ وہ اسی ٹرین پر سوار تھے جس میں آر پی ایف کے کانسٹیبل نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا تھا۔
حمیلہ پور کی جامع مسجد میں سیف الدین شہید کے لئے جمیعت العلماء ہند کی جانب سے دعائیہ اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں سیاسی رہنمااور سماجی کارکن اور سیاست دان جناب عبدالمنان سیٹھ نے اپنی جانب سے سید سیف الدین شہید کی بیٹوں کے لئے فی کس 50 ہزار رو اپنے اس طرح جملہ ڈیڑھ لاکھ روپنے تعاون کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Jamaat-e-Islami in Bidar بیدر میں جماعت اسلامی کا اہم اجلاس
اسی طرح ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین اداره جات بیدر نے اپنی جانب سے سیف الدین شہید کی لڑکیوں کے لئے ان کے شاہین اسکول (کالج) میں پڑھائی یونیفارم اور دیگر چیزیں مفت دستیاب کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ چوں کہ عبدالمنان سیٹھ اور ڈاکٹر عبدالقدیر دونوں سگے بھائی ہیں۔ ان دونوں بھائیوں کی اس امداد کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین