ریاست کرناٹک میں کنٹینمینٹ زونز، چیک پوسٹز اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کووڈ 19 ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو 30 لاکھ کا انشورنس دے گی۔

ریاست کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج بومی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہیکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کنٹینمنٹ زونز چیک پوسٹز اور ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کا بھی لازمی طور پر کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے۔
میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر پولیس اہلکار فوت ہوجاتا ہے تو اسے 30 لاکھ روپے انشورنس اور کورونا کے خلاف جدوجہد کے دوران کسی وجہ سے امراض قلب میں مبتلا ہو کر فوت ہونے پر انہیں بھی انشورنس فراہم کر نے کی وزیر داخلہ نے ہدایت دی ہے۔
بتایا گیا کہ تمام پولیس اہلکاروں کوپی پی ای کٹ فراہم کرنے کے ساتھ، کنٹینمنٹ زون میں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو آرام دینے کے لیےشفٹز میں کام کرایا جائے گا۔