اردو

urdu

ETV Bharat / state

پڑوسی ریاستوں میں بھی بنگلور کشیدگی کے سلسلے میں تفتیش

بنگلور کرائم برانچ نے دو ٹیموں کی تشکیل دی ہے، جن کی کوشش رہے گی کہ وہ دیگر ریاستوں مثلاَ کیرالہ اور آندھراپردیش کی طرف فرار ہونے والے ملزمین کو تلاش کر گرفتار کریں۔

police expands investigation to neibhoring states in bengaluru violence
پڑوسی ریاستوں میں بھی بنگلور کشیدگی کے سلسلے میں تفتیش

By

Published : Aug 22, 2020, 4:44 PM IST

بنگلور شہر کے ڈی جے ہلی میں پیش آئے تشدد کے متعلق جانچ کے دوران پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے ملزمین کی گرفتاری کا عمل جاری رکھا ہے۔

پولیس کا گمان ہے تشدد میں ملوث کئی ملزمین کیرالہ اور آندھراپردیش فرار ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں کرائم برینچ کے ڈی سی پی روی کمار نے انہں گرفتار کرنے اور ان ریاستوں میں بھی جانچ کا حکم دیا ہے۔

پڑوسی ریاستوں میں بھی بنگلور کشیدگی کے سلسلے میں تفتیش



اس سلسلے میں کرائم برانچ نے دو ٹیموں کی تشکیل دی ہے، جن کی کوشش رہے گی کہ وہ دیگر ریاستیں کیرالہ اور آندھراپردیش کی طرف فرار ہونے والے ملزمین کو تلاش کر گرفتار کریں۔


پولیس کے ذرائع کے مطابق 'تشدد میں ملوث چند ملزمین قریبی جنگلوں میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ ممکن ہے کہ تشدد کے ماسٹر مائنڈ بھی ہوں'۔



واضح رہے کہ سی سی ٹی وی میں قید تشدد کے ویڈیو کے ذریعے پتہ لگائے جانے کے بعد کئی افراد کے ٹاورز کے ڈیٹا سے فون نمبرز کھنگالے جارہے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس سے ملزمین کے لوکیشن معلوم کیے جائیں گے۔ کرائم برانچ کے اہلکار دیگر ریاستوں کی مقامی پولیس کی مدد سے ان ملزمین کو گرفتار کر بنگلور لانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details