اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bidar Police بیدر میں محکمۂ پولیس کی جانب سے عوامی رابطہ میٹنگ

بیدر میں محکمۂ پولیس کے تعلقات عامہ کا اجلاس عمل میں لایا گیا۔ جس میں بیدر ضلع محکمۂ پولیس کی جانب سے اسی پی چن بسوانا نے بتایا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے پولیس کا مناسب نظام ہونا نہایت ضروری ہے۔

Police Meeting in Bidar
Police Meeting in Bidar

By

Published : Jun 3, 2023, 3:17 PM IST

بیدر: بیدر ضلع کے اوراد ٹاؤن کے تعلقہ پنچایت ہال میں بھالکی سب ڈویژن کی جانب سے بیدر ضلع پولیس کی جانب سے ایک عوامی رابطہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بیدر ضلع محکمۂ پولیس کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسوانا نے عوام کو بتایا گیا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے پولیس کا مناسب نظام ہونا ضروری ہے، جب عملہ مستعد اور ایماندار ہو تو معاشرے میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، اگر محکمہ جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے میں تعاون کرے تو بیدر ضلع کو جرائم سے پاک بنایا جاسکتا ہے۔ جس کو پاک بنانے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔

میٹنگ میں جن نکات پر غور فکر کیا گیا۔


1) عوام جرائم پر قابو پانے کے لیے تعاون کریں اور بیدر ضلع کو جرائم سے پاک بنانے میں مدد کریں۔
2) قصبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے جگہ جگہ سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں، اگر گھروں میں بھی سی سی کیمرہ سسٹم ہو گا تو اس سے امن و امان کو موثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
3) جب لڑائی یا ہنگامہ ہوتا ہے، اگر آپ فوری طور پر ہیلپ لائن 112 پر رابطہ کریں گے، تو پولیس چند منٹوں میں اس جگہ پر پہنچ جائے گی اور مطلوبہ مدد فراہم کرے گی۔
4) بیدر، بسواکلیان، ہمنا آباد میں آٹو رجسٹریشن مہم چلائی گئی ہے اور اوراد میں بھی آٹو ڈرائیوروں کو الگ نمبر دیا جائے گا۔
5) ٹو وہیلر سواروں کو ہیلمٹ لازمی پہننے کا مشورہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے معیاری کوشش کی جا ئے گی۔ میٹنگ میں پرتھویکا شنکر، اے ایس پی بھالکی، ملیکارجن، سی پی آئی اوراد، اور دلت تنظیم کے لیڈر دھن راج، کرناٹک ڈیفنس فورم کے لیڈر انل اور گاؤں کے لیڈران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details