بیدر: سابق وزیر اور ایم ایل اے اوراد تعلقہ ضلع بیدر پربھو چوہان نے اوراد قصبے کے امریشور کالج کے احاطے میں شجر کاری پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی اوراد پربھو چوہان نے کہا کہ وہ طلباء میں پودے تقسیم کریں اور طلباء انہیں اپنے گھروں کے احاطے میں لگائیں اور پڑوسیوں کے گھروں میں بھی پودے لگانے کا شعور پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
متعلقہ محکمہ کے افسران مناسب طریقے سے پودے تقسیم کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقررہ ہدف کے حصول کے ساتھ ساتھ لگائے گئے پودے کی صحیح نشوونما کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے۔ حلقہ کے تمام اسکولوں، کالجوں، آنگن واڑی مراکز اور سڑکوں کے کنارے پودے لگائے جائیں۔ کھیت کو سر سبز کرنے کے لیے درخت لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے پاک صاف اور صاف اور شفاف ہوا اور ماحول کا ہونا ضروری ہے ایسے میں اگر ہم پودے لگاتے ہیں تو اپنے اطرافکناف فضائی الودگی سے دور رہ سکتے ہیں جو ہماری زندگیوں کے لیے بہتر ہے انسان کی صحت اور تندرستی میں اب و ہوا کا اہم دخل ہوتا ہے۔
Plantation in Aurad پربھو چوہان نے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا
سابق وزیر اور ایم ایل اے اوراد تعلقہ ضلع بیدر پربھو چوہان نے اوراد قصبے کے امریشور کالج کے احاطے میں شجر کاری پروگرام کا افتتاح کیا۔
Plantation in Aurad Taluka
یہ بھی پڑھیں: Arist Abdul Hamid نوجوانوں میں فنی صلاحیتوں کا فقدان ہے
اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے کہا کہ وہ پودوں کی نشور نمائی میں منظم طریقے سے کام کریں۔ اس موقع پر ٹاؤن پنچایت کے نائب صدر سنتوش، تحصیلدار ، تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر بیرندر سنگھ، فیلڈ ایجوکیشن آفیسر مقصود، سوشل سیکٹر فاریسٹ آفیسر پرکاش ، ڈپٹی زونل فاریسٹ آفیسر رگھوناتھ راٹھوڈ، شیوراج ، اشوک، رمیش گوڑا، کالج کے پرنسپل، عملہ اور طلبہ موجود تھے۔