ریاست کرناٹک گلبرگہ میں موجودہ کوویڈ 19 کی تشویشناک صورتحال میں آکسیجن کی قلت سے کئ اموات ہورہی ہیں۔
اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کلیان کرناٹک ریجن ڈیو لپمنٹ بورڈ کی جانب سے کلیان کرناٹک کے 6 اضلاع میں آکسیجن پلانٹس قائم کئے جائیں گے۔
اس بات کی اطلاع بی جے پی کے رکن اسمبلی کے کے آرڈی بی چیرمن نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ فی الحال جیمس اسپتال گلبرگہ میں 150 جمبو آکسیجن سلنڈرس کا انتظام کیا گیا ہے۔
بہت جلد 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے ویڈیو کانفرس کرتے ہوئے آکسیجن پلانٹس کے قیام کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے گی .
انھوں نے مزید بتایا کہ سال گذشتہ کے کے آرڈی بی کی جانب سے کووڈ سرکھشا چکر ہیلپ لائن کا میابی کے ساتھ چلائی گئ تھی ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ کے کے آرڈی بی کے تحت 250 کروڑ کے صرفہ سے ایس این سی یو چائلڈ اسپتال کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔فی الحال اس عمارت کو جیمس اسپتال کے تحت کووڈاسپتال کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔